|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2021

کوئٹہ: کوئٹہ بلوچستا ن بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع پولیو مہم کے دوران24لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہد ف مقررا یمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشدرزاق کے مطابق پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران10 ہزار 553کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن میں 8ہزار692موبائل ٹیمیں،941فکسڈسائٹ او559ٹرانزٹ پوائنٹس شامل تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پر پولیو وائرس موجود ہے۔ بلوچستان میں اس سال ایک پولیو کیس قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے۔پولیو کو ہرانے کی جنگ میں والدین، سیاسی حلقوں، علمائکرام او ر انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے۔ ان کی مثبت سوچ، رویوں اور مدد کی بدولت پولیوکی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا سمیت پوری دنیا میں اسی ویکسین کے ذریعے پولیو کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔ لہذا بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ اس سے پولیو وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ہم نے عزم کررکھا ہے کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پورے صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اور پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی ہر مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانا لازمی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرانا بھی لازمی ہے۔

تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا ہو۔ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر کے تمام اضلاع گوادر، جعفرآباد ، زیارت، پشین ، تفتان، سبی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس میں اظلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے باقاعدہ کمسن بچے کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس جعفرآباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبداللہ دوتانی نیضلع زیارت میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 27643 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئیں گے اس سلسلے میں 132 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے 12 ٹرانزٹ پوائنٹ43فکسڈ سائٹ قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وقار خورشید عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی گئی ہے،ضلع زیارت میں پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ضلع پشین میں ڈپٹی کمشنر پشین شبیر احمد مینگل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین میں پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیوکے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو پلائے جائیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ گزشتہ دو پولیو مہم بہت کامیابی سے جاری رہی ہیں اور پولیو کے سیمپلز نیگٹو آئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ خان اچکزئی نے تفتان میں انسداد قومی پولیو مہم کا بچے کو پولیو کا قطرہ پلاکر افتتاح کردیا اس موقع پر لیویز آفیسران موجود تھے۔

بعد ازاں انہوں نے مختلف مقامات ٹرانزٹ پوائنٹ مختلف کلیوں میں جاکر ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور بچوں کے فنگر اور ٹیموں کے پیپر شیٹ کیئے ۔ ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ پولیو مہم کے دوران 44 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ 210 موبائل ٹیمیں اور 48 فکس سائٹس ہونگی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے قطر ے پلائیں گی، انہوں نے والدین سے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطر پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔

اور اپنے بچو ں سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہ سکے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پولیوکے خاتمے کیلئے بہت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور پولیو جیسے موذی اور جان لیوا مرض کو جڑسے اکھاڑپھیکنا قوم کے مفاد میں ہے اس لئے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوا کراپنے آنے والی نسل کوپولیو جیسے موذی اورجان لیوا مرض سے محفوظ کرلیں۔

اسسٹنٹ کمشنر گوادر راجہ طہر عباس نے کہاکہ انسداد پولیو کی قومی مہم میں ضلع کے تمام طبقے فکر کے لوگوں کو حصہ لیکر اپنا کردار ادا کرنا چائیے تاکہ ہم پولیو سے پاک معاشرہ تشکیل دیں سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی مراکز صحت میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو امیو نائزیشن افیسر اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر انام بشیرنے کہا ضلع گوادر میں آج سے پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی گوادر میں پولیو مہم 7 جون سے 11 جون تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں30 یوسی ایم اوز 38 ایریا انچارج کے ساتھ 166 موبائل ٹیمیں پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینگے جبکہ29 فکس سائٹ اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹ پر 5 سال کی عمر کے 35211 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے جائیں گے۔