کوئٹہ: پولیس حکام کے مطابق حکومتِ بلوچستان نے مکران کوسٹل ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کیلئے620 پوسٹوں کی منظوری دیدی ہے، مکران ڈویژن اور لسبیلہ سے کانسٹیبل کی پوسٹوں پر بہت جلد بھرتیاں شروع کی جائینگی،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لیے رواں مہینے میں اخبارات میں اشتہار دیئے جائینگے جس میں ٹیسٹ و انٹرویوز کی تاریخ و جگہوں کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو بنانے کی ذمہ داری ڈی آئی جی ہائی وے بلوچستان برکت حسین کھوسہ کو دی گئی تھی۔
برکت حسین کھوسہ اس سلسلے میں گزشتہ مہینے گوادر سمیت مکران کوسٹل ہائی وے کا دورہ کرچکے ہیں بلوچستان پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پٹرولنگ پولیس* کی بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔