|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2021

قلات: قلات کے علاقہ کوہنگ میں نامعلوم افراد نے رات گئے گندم کے تیار فصلوں کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کوہنگ میں مقامی زمیندار کی تیار فصل جس میں تقریبا 18 سے 20 بوری گندم تھا، جسے اس نے کاٹ کرکے تھریشر کے لئے رکھا تھا

نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے سارا گندم جل کر خاک ہوگیا، زمیندار کو لاکھوں کا نقصان ہوا ۔یاد رہے ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوئے ہیں پچھلے سال بھی اسی طرح کے واقعات تین سے چار زمینداروں ساتھ ہوا تھا جنہیں لاکھوں کا نقصان ہوا تھا اور یہ سلسلہ ایک بارپھر شروع ہوا۔