|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2021

پنجگور:  جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہمارے پارٹی کا ایک اہم رکن مولانا عبدالحئی شہید ہوا اور شہادتیں ہماری تاریخ کا حصہ ہیں جمعیت خاردار رستوں پر چل کر ملک وقوم اور دین کی خدمت کا بھیڑا اٹھایا ہوا ہے پاکستان کی بقا اور اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کرنا ہمارا اصل مقصد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں مولانا عبدالحئی اور دیگر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد گرمکان کے مدرسے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران جمعیت کے دیگر رہنما سینیٹر مولانا مولانا فیض محمد۔

اراکین اسمبلی یونس عزیز زیری حاجی زابد ریکی حاجی محمد نواز عزیز اللہ حاجی عثمان بادینی مولانا خورشید احمد مولونا صدیق مینگل صوبائی رہنما خالد ولید سیفی ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ جنرل سیکرٹری حاجی عبد العزیز اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم سیاست پاکستان کی بقا کے لیے کررہے ہیں جمعیت ملکی سلامتی ائین وقانونی کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کی علیحدگی زروآور قوتوں کا کمال ہے جن کے پاس زراور طاقت دونوں ہے مگر پی ڈی ایم کو ازسر منعظم کررہے ہیں جمعیت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک کے تمام سیاسی قیادت نے جمعیت کو پی ڈی ایم کی قیادت سونپی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ظاہر ہے ہم سے خوش نہیں ہیں۔

اس لیے وہ جمعیت کے اکابرین اور کارکنوں کو نشانہ بناتے ہیں مولانا اختشام اور مولانا عبدالحئی کو شہادتیں اس سلسلے کی کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت کے رہنماوں پر خودکش حملے بھی ہوئے مگر ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اورجو شہادتین ہماری حصے میں ائیں وہ بڑے اعزازات ہیں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پورا صوبہ لاقانونیت کا شکار ہے ہمارے پارٹی کے رکن کو ایک ایسے جگہ پر شہید کیاگیا جہاں اس قسم کے واقعات کا ہونا بھی تصور سے باہر ہے ڈی سی ہاوس اور ایس پی افس محض چند میٹر کے فاصلے پر ہیں قاتل نکلنے میں کیسے کامیاب رہے یہ مختلف سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کرنا حکومت اور اداروں کی زمہ داری ہے ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمارے ادوار میں امن وامان کی صورت حال ٹھیک تھا مگر جب بھی کوئی واقعہ ہوتا تھاتو ہم اداروں سے رابطہ کرکے ان سے بازپرس کرتے تھے مگر چونکہ موجودہ حکومت ایک سلیکٹڈ حکومت ہے تاریخ اس حوالے سے خود کو دہراریی ہے کہ یہ حکومت ناکام ہے انہوں نے کہا کہ مولانا کے قتل کے تانے بانے بیروں ملک سے جوڑ کر راہ فرار کی کوشیں کی جارہی ہیں اوراگر بالفرض یہ مان لیا جائے کہ مولانا عبدالحئی کے شہادت باہر کی کارروائی ہے توہمارے ادارے کہاں تھے۔

یہ ان کا کام ہے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں کو روکیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مولانا اختشام کا واقعہ ہمارے سامنے ہے اج تک قاتل گمنام اور نامعلوم رہے اب مولانا عبدالئحی کی شہادت کو بھی نامعلوم قرار دے کر دخل دفتر کردیا جائے گا مگر جمعیت ان واقعات پر خاموش نہیں رہے گا ہم اس ملک کے خیرخواہ ہیں اور سلیکٹڈ عمران خان کے خلاف تحریک دوبارہ منعظم بنارہے ہیں جام حکومت ایک ناکام حکومت ہیعدم اعتماد لانے والے پہلے یہ ثابت کریں کہ وہ واقعی حکومت گرانا چاہتے ہیں تب ہماری جماعت اس پر سوچنے کی پوزیشن میں ہوگی مولانا واسع نے کہا کہ عمران خان خود ائی ایم ایف کے خلاف لمبی چوڑی تقرریں کرتا تھا۔

اج جب اسے اقتدار ملا ہے تو پورے ملک کو اس کے ہاں گروی رکھ کر اسٹیٹ بنک کوبھی ائی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے ملک کا جی ڈی پی گروتھ کرنے کی بجائے مذید گراوہٹ کا شکارہورہا ہے اب ملک کا یہ عالم ہے کہ اسٹیٹ بنک بھی ائی ایم ایف کے شکنجے میں جاچکا ہے ملک معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہے روس اگر دولخت ہوا ہے تو اس کے پھیچے معاشی عوامل تھے عمران خان پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہے اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے مولانا عبدالحی کے گھر تعزیت کیا۔ حاجی عبدلعزیز کے ہمشیرہ اور حافظ محمد یوسف کے بھائی اور رشتہ داروں کی وفات پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔