|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2021

گوادر:  گوادر میں یکم جون کو ہوا واقعہ انتظامی اداروں کی حکمت عملی کا غلط نتیجہ ہے ہم واپڈا اہلکاروں، پولیس اور انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسائل کی حل کے لیئے آواز اْٹھانا شہریوں کی فطری اور جمہوری حق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر رہنماؤں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اْن کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام نے اس واقعہ پر جس رد عمل کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہے ۔اْن کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکاروں، افسران اور پولیس حکام کو اپنی اس بھونڈی حرکتوں پر معافی مانگنا چائیے۔

اْنہوں نے کہا کہ سعید احمد بلوچ جماعت اسلامی کا ایک سیاسی کارکن ہے اور جماعت اسلامی کوئی دہشت گرد یا مجرمان کی تنظیم نہیں ہے کہ اْن کے کارکنوں کے خلاف اسلامی، بلوچ قبائلی روایات کو پائمال کرکے چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پائمال کیا جائے ہم سیاسی، سماجی حوالے سے ایک منفرد کردار رکھتے ہیں۔جماعت سماجی حوالے سے گذشتہ 25 سالوں سے عوامی خدمات میں پیش پیش ہے اْنہوں نے اس واقع میں مقامی صحافی حاجی عبید اللہ کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سچائی اور حق آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

اْن کا کہنا تھا کہ گوادر سی پیک کے حوالے سے اہم مقام رکھتا ہے حکومت کو سرمایہ کاری کی فروغ کے لیئے امن و امان قاہم رکھنا ہوگا ملک اور صوبے کو امن و امان سمیت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے اْنہوں نے گوادر کے مختلف مسائل پانی،بجلی، روزگار اور غیر قانونی ٹرالرنگ اور ممنوعہ جالوں کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گوادر کی آل پارٹی کے ساتھ نشست ہے اس پر جلد لائحے عمل دیں گے اْنہوں نے کہا گوادر کی ترقی میں بنیادی انفراسٹیکچر نامکمل ہے۔ترقی کے لیئے پْرامن ماحول ضروری ہے اس موقع پر جماعت کے صوبائی جنرل سکریٹری مولاناہدایت الرحمن،ضلعی امیر مولانا لیاقت بلوچ، سعید احمد زاہد اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔