|

وقتِ اشاعت :   June 9 – 2021

تربت:  وڈھ میں عورتوں کو بازار آنے سے جبری روکنے کی مذمت، تربت سول سوسائٹی نے حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تربت سول سوسائٹی کے ترجمان نے ضلع خضدار کے علاقہ وڈھ میں شدت پسند عناصر کی طرف سے شہر میں پمفلٹ پھینک کر عورتوں کو بازار میں آنے سے روکنے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے۔

اس عمل کی مذمت کی ہے اور حکومت بلوچستان سے اس اہم معاملے پر فوری ایکشن. لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ہر حوالے سے نہ صرف قابل مذمت اور حکومت کہ نااہلی کا ثبوت ہے بلکہ معاشرے کو پراگندہ کرکے انسانی آزادی اور حقوق نسواں کی بدتریں خلاف ورزی اور پست زہنیت کا ثبوت ہے۔