خضدار: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے چھوٹے کسانوں کے لئے گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 23ٹریکٹروں کی قرعہ اندازی سہیل الرحمان بلوچ ہال خضدار میں منعقد ہوا قرعہ اندازی ڈپٹی کمشنر خضدار و چیئرمین وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر کسان پروگرام میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئر خورشید احمد جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالوہاب غلامانی کی زیر نگرانی ہوئی۔
اس موقع پر سابق چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار میر عبدالرحمان زہری چیئرمین عبدالحی زہری سردار عبدالطیف عمرانی اسسٹنٹ انجینئرایم ایم ڈی خضدار لیاقت بندیجہ انجینئر عتیق الرحمان ساجدی انجینئر نوید رئیسانی بابو نورمحمد پی ایس ڈی سی آفس محمد مراد گزوزئی و دیگر زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھی قرعہ اندازی کے تقریب سے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ سابق چیئرمین جھالاوان زمیندارایکشن کمیٹی خضدار عید محمد ایڈوکیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر خضدار خورشید احمد نادر مسیح و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے۔
کہا کہ حکومت چھوٹے کسانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان گرین ٹریکٹر اسکیم متعارف کیا ہے اس اسکیم کے تحت ضلع خضدار کے 23خوش نصیب چھوٹے زمیندارکو بذریعہ شفاف قرعہ اندازی بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے 50فیصد رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی و صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان کے بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے لیے ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں سے کل 271چھوٹے زمینداروں نے فارم جمع کئے تھے ۔
جن کی قرعہ اندازی ڈپٹی کمشنر خضدار کمیٹی کے ممبران و زمیندار نمائندوں کی موجودگی میں ہوئی قرعہ اندازی میں 23خوش نصیب چھوٹے کسانوں کے نام نکلے ان تمام خوش نصیب زمیندارتین دن کے اندر اندر محکمہ زرعی انجینئرنگ خضدارکے آفس سے رابط کرکے 5لاکھ 18000پانچ سو روپے جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے نام منسوخ کیے جائیں گے۔