تربت: نیشنل پارٹی بلیدہ زامران کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلیدہ کے معروف، بزرگ شخصیت صوفی دوست محمد کے گھر پر لیویز فورس کی بلا وجہ چھاپہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے صوفی دوست محمد ایک شریف اور علاقے میں ایک بہت اچھے ساکھ رکھنے والے شخصیت ہے۔
لیویز فورس کی بلا وجہ معزز اور شریف شخصیت کی گھر پر اس طرح چھاپہ بلوچی روایت کی پامالی ہے اس واقعے سے ثابت ہوتا ہے معاشرے میں کسی کی چادر ؤ چاردیواری محفوظ نہیں۔ مزید انہوں نے کہا اس طرح کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کی مطالبہ کرتے ہیں اور نیشنل پارٹی عوام کے شانہ بشانہ اور ہر قدم پر ساتھ ہیں، آخر میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوراً اقدامات اٹھائے۔