|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2021

قلات: قلات کے قبائلی زمیندار رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں گئی تو ہم اپنے حق کا دفاع کریں گے۔ ہم کسی صورت اپنے آباﺅ اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے،

بلوچستان میں زمینوں پر قبضہ ماضی میں بھی ناکام رہا ہے اپنے آباو اجداد کی سرزمین کا دفاع ہمارا حق ہے۔صوبے میں ایک طرف سرزمین کے حقیقی وارث تو دوسری طرف لینڈ مافیا کے لوگ ہیں ہمیں اس تفریق کو سمجھنا چاہیے یہاں تمام اراضی مقامی قبائل کی ہے،ہم متحد ہوں تو کوئی ہماری زمین پر قبضہ نہیں کرسکتا ہم یکجا ہوکر ہی اپنے حقوق کا دفاع کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قلات کے زمیندار اور قبائلی رہنماوں میر منیرشاہوانی، حاجی عزیز مغل، ملک عبدالصمد بنگلزئی، حافظ محمدقاسم لہڑی، وڈیرہ رحیم مینگل اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ہماری جائیدادیں ، پہاڑ ، وادی چھینے جائیںگے تو لوگ انہیں اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھیں۔اگر حکومت عدالت میں اپنے لوگوں کے خلاف گئی تو ہم اپنے حق میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ایک ، ایک پتھر یہاں کے قبائل کی ملکیت ہے۔ہمارے آباﺅاجداد نے اس پر قربانیاں دی ہیں اور ہماری زمینوں پر قبائل کی ملکیت تسلیم کرکے ہمارے حوالے کی جائیں ہم کسی صورت اپنے آباﺅ اجداد کی اراضی سے دستبردار نہیں ہونگے