پبلک لائبریری کو مناسب طریقے سے طلباء کے لیے کھول دیا جائے
تربت: آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے ایک بیان میں اس سال جنوری سے تربت میں پبلک لائبریری پر یونیورسٹی کی جانب سے قبضہ کرنے اور طلباء کے لیے بند کرنے کو یونیورسٹی کی نامناسب رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربت میں صرف ایک پبلک لائبریری موجود ہے۔
جو طلباء کی حصول علم و تیاری کے لیے اہم زریعہ ہے، آل پارٹیز کیچ یونیورسٹی زمہ داران سے اپیل کرتی ہے کہ پبلک لائبریری کو مناسب طریقے سے طلباء کے لیے کھول دیا جائے اور طلباء کو انکے حق سے نہیں روکا جائے بصورت دیگر طلبا حقوق کے تحفظ کے لیے آل پارٹیز کیچ قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔