|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2021

معصوم بچی چھ ماہ سے کراچی کے نجی اسپتال میںزیرعلاج تھی، خضدارمیں کینسرمرض کی شرح میںاضافہ ہورہاہے
خضدار: کینسر کے ظالم بے قابو مرض نے ایک اور معصوم بچی کی جان لے لی چھ ماہ تک آغا خان ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والی مولوی محمد اسلم مینگل کی دس سالہ بچی والدین کو داغ مفارقت دی گئی۔

کینسر کی موذی مرض میں مبتلا بچی کی والدین نے اس معصوم جان کو بچانے کے لئے اپنی پوری جمع پونجی لگادی لاکھوں روپیہ اس کے علاج میں صرف کی لیکن پھر بھی وہ اس صدمہ کو ہرانے میں ناکام رہیں واضح رہے کہ خضدار اور اس کے مضافات میں کینسر جیسی موذی مرض کے مریضوں میں انتہائی تیزی دیکھی جارہی ہے۔

پورے بلوچستان میں کینسر کے مرض کے علاج کے لئے کوئی ہسپتال نہیں ہے نہ کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے ایسے مریضوں کے ساتھ علاج کے بارے میں کوئی تعاون کی جاتی ہے جو قابل مذمت وافسوس ناک ہے