|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2021

خضدار: خضدار شہری میں سلنڈر پھٹنے کے دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے تین خواتین زخمی جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ہندو محلہ خضدار میں بیگو مل کے گھر میں ان کی بیگم اور دو بہو کھانا تیار کر رہی تھیں کہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے باورچی خانہ میں ایک زور دہماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی گئی

آگے شعلوں اینٹ کے ٹکڑوں کے لگنے کی وجہ سے خواتین زخمی خواتین میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی خاندانی ذرائع کے مطابق متائثرہ خواتین کو ابتدائی امداد ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں دینے کے بعد ان کوکراچی منتقل کردیا گیا ہے خضدار پولیس واقعہ کی مذید تحقیقات کررہی ہے۔ علاوہ ازیں خضدار شہر کے علاقہ و جعفر آبا د میں گیس سلنڈر بھرنے والے دکان میں گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا ان کو تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق جعفر آباد خضدار میں مولوی محمد وارث غلامانی کے فرزند گھر سے قریب اپنی دکان میں گیس سلنڈر بھر رہا تھا کہ زور دار دہماکہ سے سلنڈ ر پھٹ گیا جس کی وجہ سے دکان کی عمارت مکمل گر گیادکان میں موجود ہزاروں کے سامان تلف ہوئے جبکہ نوجوان دکان کا مالک شدید زخمی ہوگیا زخمی نواجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خضدار میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا خضدار پولیس واقعہ تحقیقات کررہی ہے