لسبیلہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ کی وائٹ ہاؤس بیلہ میں بیلہ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں عوام کو ان کی اپنی ترقی پر گامزن کرنے کے لئے انھیں متحد و منظم ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی لسبیلہ بلوچستان کا امیر ترین ضلع ہے ۔
جوکہ قدرتی معدنیات سے بھی مالا مال ہے حب کی صنعتوں اور گڈانی شپ بریکنگ سے ہونے والی آمدنی کے باوجود بھی لسبیلہ کی عوام گوناگون مسائل کا شکار ہیں انھوں نیکہا کہ یومن انڈکس پر جو انسانی ترقی کی شرح ہے اس میں لسبیلہ سب سے پیچھے ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے مزید کہا کہ اگر لسبیلہ کا تعلیمی معیار بہتر ہوتا تو وہ پی سی ایس میں نوجوان نشستیں حاصل کرتے تعلیمی حوالے سے لسبیلہ کے نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا۔
اور ان میں شعور اجاگر کرنا ہوگا تاکہ وہ اپنی تعلیمی صلاحتیوں سے پی سی ایس کی نشستیں حاصل کرنے کے لئے اپنا لوہا منوا سکیں انھوں نیکہا کہ لسبیلہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے لسبیلہ کے عوام اور پڑھے لکھے طبقے کو آگے لاناہوگا تاکہ عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں لسبیلہ عام ضلع نہیں لسبیلہ بلوچستان کا انڈسٹریل بکس ہے انھوں نیکہا کہ آج تک سول سیکرٹریٹ میں بیلہ کا کوئی ملازم نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لسبیلہ میں تعلیم کا فقدان ہے ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیلہ کے نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ ہونا وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے محنت ولگن وشعور کے ساتھ آگے آنا ہوگا ۔
انھوں نیکہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لئے خطرناک ثابت ہورہی ہے اور ایسے باصلاحیت نوجوان اس وقت منشیات میں گہرے ہوئے ہیں جنھیں اپنی زندگی سنوارنے کے لئے منشیات جیسی لعنت سے دور رہنا ہوگا منشیات کا خاتمہ اس وقت ممکن ہوسکتا ہے جب قیادت علاقے میں مخلعی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے رکن اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام میں شعور دینا چاہتی ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے آگے بڑھ ہوکر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوں انھوں نیکہا کہ بارشوں کے موسم میں بیلہ کی صورتحال اس طرح ہوجاتی ہے کہ شہر میں لوگوں کو چلنا بھی محال ہوجاتا ہے اسی طرح بیلہ کے اسکولز کی بھی یہ صورتحال ہے کہ ان کی عمارتیں اس طرح خستہ حال ہو گئیں ہیں۔
کہ وہ کسی وقت بھی گر کر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے سانحے کا باعث بن سکتے ہیں انھوں نیکہا کہ لسبیلہ میں بجلی کے بڑے بڑے پروجیکٹ لگے ہوئے ہیں مگر لسبیلہ کے عوام آج بھی بجلی جیسی اہم سہولیات کے لئے پریشانیوں کا شکار ہیں یہاں کے لوگوں کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہورہا ہے جو اس وقت بھی تعلیم صحت روزگار سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ثنا بلوچ نے کہا کہ زہنی غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے اب لسبیلہ کی عوام کو شعور بیداری کر کے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی سنٹرل کمیٹی کے رکن و سینیٹر واجہ قاسم رونجھو قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ملک عبدالولی کاکڑ ایم پی اے احمد نواز نوابزادہ شکیل جان بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹر جہانزیب قاسم رونجھو جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ عاصم کاظم رونجھو ایڈوکیٹ اشرف بیزان سعد کاظم رونجھو جمیل گچکی سابق چیئرمین نثار احمد رونجھو سمیت پارٹی کارکنان علاقہ معتبرین معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔