خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کا اہم اجلاس آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی صدارت میں مقامی ریسٹ ہاؤس میں منعقد ہو ا، اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں شہر کے اجتماعی مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ غورو خوض کیا گیا اجلاس میں جھلاوان میڈیکل کالج کے منتقلی اور اس کو غیر فعال کرنے کی خدشات کو سرے فہرست رکھتے ہوئے کہا گیا۔
کہ ایک طرف اے پی سی خضدار کی جانب سے اس اہم تعلیمی و طبی ادارہ کے منتقلی کے بارے میں جھلاوان کے تمام سیاسی سماجی مزدور ٹریڈ یونینز احتجاج کررہے ہیں دوسری طرف صوبائی حکومت کی جانب سے اس اہم مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے صوبائی حکومت کی بد نیتی سامنے آرہی ہے لیکن ہم ایک بار پھر واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قلات ڈویثرن میں موجود تمام اقوام و سیاسی جماعتیں اس عمل کو کبھی بھی بر داشت نہیں کریں گے، کہ اس اہم ترین تعلیمی ادارہ کو منتقل اور غیر فعال کیا جائے اس بارے میں ہمارے پر امن مطالبہ و احتجاج کو نظر انداز کیا گیا تو ہم اس بارے میں سخت ترین اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگیں اور اگر ہمارے ان مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی تو ہم 13 جون احتجاج کا طریقہ اختیار کریں گے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے میں وزیر اعلی ٰ بلوچستان اور دیگر اعلی آفیسران کو آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک فوری مراسلہ ارسال کیا جائیگا مطالبہ کیا جائیگا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی کے بارے حکومت مقامی لوگوں کی خدشات کو دور کرے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی قلات ڈویثرن کے تمام اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مل کر احتجاج کے لئے مرتب کریگا، اجلاس میں خضدار میں پینے کے پانی کی کمی پی ایچ ای کی جانب سے نا قص کار کردگی پر سخت تشویش کا ااظہار کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزیر پی ایچ ای سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بارے میں فوری طو ر پر اقدمات کرے بصورت دیگر اس ادارہ اور اس کے متعلقین کو عوام کی شدید ترین غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑیگا۔
کیونکہ اس وقت خضدار کر بلا کا منظر پیش کررہا ہے اور لو گ بھاری بھر کم قیمت سے پانی لانے پر مجبور ہیں اجلاس میں خضدار میں شدت کی گرمی اور بجلی کے دورانیہ کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کیسکو خضدار کے ایکیسین اس بارے میں اپنے حکام بالا سے رابطہ کرکے خضدار شہر میں بجلی کے دورانیہ میں اضافہ وولٹیج کی بہتری کے لئے اقدمات اٹھائے اور اس بارے میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی بھی وابڈا کے اعلی ٰ حکام سے رابطہ کریگا اجلاس میں صحت اور تعلیم کے مسائل ٹیچننگ ہسپتال خضدار میں ادویات کی قلت جان بچانے والے ادویات کے نا پید ہونے لوگوں کی اس بارے پریشانی پر بھی غو ر کیا گیا وزیر صحت بلوچستان سیکرٹری صحت بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ خضدار شہر کو اس کیاہمیت آبادی روڈ حادثات کی تناسب سے ادویات فراہم کئے جائیں۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم خضدار کے حکام مطالبہ کیا گیا کہ وہ خضدار شہر میں اور دیہی علاقوں میں اسا تذہ کی حاضری او ر عملہ و اساتذہ کی کمی کے بارے میں جامع حکمت عملی ترتیب دیں اور ان اساتذہ کی حوصلہ شکنی کریں اجلاس میں سرکاری محکموں سے رابطہ اور ان اداروں کے ساتھ تعاون کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں خضدار کے اہم مسائل پر ایک اہم مشاورتی اجلاس علاقہ سے منتخب ایم پی ایز ایم این ایز سنیٹرز کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں منشیات کی روکھ تھام امن امان کی قیام پر بھی سیکورٹی فورسز کو اپنے کردار کو نبھانے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں اس بات حیرانگی اظہار کیا گیا کہ ایک جانب جرائم پیشہ طاقت ور افراد کو ڈارک والے شیشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ کھلی چھوٹ ہے دوسری جانب عام غریب شہریوں کی سیکورٹی اور چیکنگ کے نام تذلیل کی جاتی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ہر گز نا قابل برداشت ہے