|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2021

دالبندین : دالبندین میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں چاقوؤں کی وار سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو کلی کریم آباد میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر دو گروہوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں اور چاقوؤں کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے چاقو لگنے سے مقامی نوجوان شکر اللہ جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد دالبندین پولیس نے سب انسپکٹر گل بدین کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا. دریں اثناء پولیس نے لاش پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔