|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2021

گوادر: گوادر اور گردونواح میں موسمی تبدیلی کے باعث بندات کے خشک ہونے کے خدشات کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ہے ا ورخطرناک آبی صورتحال سے پینے کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے اس مقصد کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ھدایت پر ایک ٹیم اندرون گوادر کا دورہ کررہی ہے جس میں سیکریٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ اور سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صالح محمد ناصر بھی شامل ہیں ٹیم نے شادی کور ڈیم،سوڈ ڈیم،آکرہ کور ڈیم اوربیلار ڈیم کا دورہ کیا مسئلے کی نوعیت اور شدت معلوم کی علاوہ ازیں ٹیم نے کے ارکان نے ایک اجلاس میں بھی شرکت کی۔

جس میں سیکریٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صالح محمد ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج،چیف سیکرٹری ایریگیشن اکرم خان ایکسن اریگشن جیند گچکی،ایس ڈی او اریگشن گلاب بلوچ،جبکہ چیف انجینئر پلبک ہیلتھ انجینئرنگ اغا عمران شاہ،ایکسن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افتاب شاھوانی اور نثار احمد، ادارہ ترقیات گوادر کے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ون میر عبدالنبی بلوچ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹو امداد اللہ بلوچ ویگر شریکِ ھوئے اجلاس میں پینے کے صاف پانی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ انے والے دنوں میں بندات کے خشک ھوجانے کا خطرہ موجود ھے اجلاس کے شرکاء نے کہا ھے کہ صورتحال پر قابو پانے اور آبی وسائل کے محفوظ بنانے کیلئے تجاویز پر غور کرکے واضع حکمت عملی تیار کیا جائے گا۔