دالبندین : دالبندین کے مقامی زمینداران عبدالقادر نوتیزئی، حاجی عبدالکریم نوتیزئی، محمد اعظم نوتیزئی، رضا محمد نوتیزئی، رسول بخش نوتیزئی نے دیگر زمینداروں کے ہمراہ دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ دالبندین میں کلی ملک رسول بخش سمالانی کے مشرقی سائیڈ پر نوتیزئی قبائل کے جدی پشتی اراضیات واقع ہیں ۔
مگر موجودہ تبدیلی سرکار طاقت کے نشے اور اقتدار کی ہوس میں ہماری زمینوں پر ریاستی مشنری کو استعمال کرکے اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی کوششیں کررہی ہیں اپنے کمیشن کے خاطر ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے موجودہ سلیکٹڈ ایم پی اے کو دالبندین میں زمین نہیں ہے اس لیے یہاں پر ذاتی بغض و عناد کو نکالنے اور عوام کو قبائلی دشمنی میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور اسی طرح ظاہر ریکی نامی ٹھیکیدار بھی ایک فریق بنا ہوا ہے انھیں کئی بار نوٹس دیا مگر وہ باز نہیں رہے۔
دالبندین میں برطانوی دور حکومت سے لے کر سابقہ حکومتوں کو جہاں بھی سرکاری تعمیرات کے لئے زمین درکار ہوئی ہے انہوں نے باقاعدہ طور پر ہمیں اعتماد میں لے لیا ہے اور ہمارے قبائل نے انھیں زمین فراہم کر دی ہے جس کی تمام دستاویزات باقاعدہ ہمارے پاس بطور ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ نہ صرف موجودہ تبدیلی سرکار کو پتہ ہے بلکہ یہاں دیگر قبائل بھی اصل چیز کی گواہ ہیں کہ علاقے میں سرکار کو جہاں کہیں پر زمین کی ضرورت ہوئی ہے ۔
نوتیزئی قبائل نے ہمیشہ سرکار کو زمین دی ہے اب پتہ نہیں کہ سلیکٹڈ ایم پی اے کیوں ہمارے غیرت کو للکارنے کی کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ نوتیزئی قبائل ہمیشہ پرامن قبیلہ رہا ہے لیکن عزت ننگ و ناموس کی خاطر کبھی بھی سودا بازی نہیں کی ہے محمد حسنی قبائل کے سفید ریش اور خاص کر سابقہ وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی سے درخواست کرتے ہیں۔
کہ وہ اپنے بھائی کو تنبیہ کریں ریکی قبائل کے خیرخواہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ٹھیکیدار ظاہر ریکی کو بھی تنبیہ کریں دالبندین انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ کلی ملک رسول بخش سمالانی دالبندین کے قریب اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیراتی کام کو فی الفور روک دیں بصورت دیگر نوتیزئی قبائل مذید خاموش نہیں رہے گی اگر اس دوران امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ سمیت سلیکٹڈ ایم پی اے چاغی پر عائد ہوگی۔