ڈیرہ اللہ یار: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے نو منتخب صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں بجٹ سے غریب عوام کے بجائے سرمایہ داروں اور وزراء کو ریلیف دیا گیا نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے پرانے پاکستان کے بکھیڑے ادھیڑ دیئے ہیں عمران نیازی اور اس کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی
حکومت کی بساط الٹنے کا آغاز بلوچستان سے ہوگا اسلام آباد سے ڈیرہ اللہ یار آمد پر پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماوں سابق رکن اسمبلی میر حیدر خان جمالی میر حسن خان جمالی سردار ہارون خان جمالی میر غلام مرتضیٰ خان جمالی سمیت سیکڑوں کارکنوں نے نو منتخب صوبائی صدر کا شایان شان استقبال کیا اور جئے بھٹو کے نعروں کی گونج میں صوبائی صدر کو آبائی گاوں کشمیر کوٹ لے جایا گیا
میر چنگیز خان جمالی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین آصف علی زرداری فریال تالپور سمیت پوری قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے صوبائی صدر منتخب کیا پارٹی کو بلوچستان بھر میں فعال بنانے کارکنوں کو پارٹی جھنڈے تلے متحد کرنے کیساتھ شہید قائد عوام اور شہید بے نظیر بھٹو کے پیغام کو عام کیا جائیگا موجودہ حکومت نے بلوچستان سمیت پورے ملک کے عوام کو مایوس کیا حکمران جماعت کے وزراء اور مشیر بھی حکومت سے نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے دورے پر آئیں گے اور صوبے سے قدآور شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے 2023 پیپلزپارٹی کی کامیابی کا سال ہوگا اور عوام کو سبز باغ دکھا کر ملک کی بنیادیں کھوکھلے کرنے والوں کو اقتدار سے نکال باہر کرینگے۔