ژوب: مندوخیل قبائل کے زیر اہتمام افغان پوندوں کو لوکل سرٹیفکیٹ قومی شناختی کارڈ کی اجراء اور سمبازہ گل کچھ نادرا وین جانے کے خلاف نادرا آفس کے سامنے ٹائر جلا روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا شرکاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مندوخیل قبیلے کے معتبرین ملا احمد خان مندوخیل شاہ باران قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل جمعہ خان مندوخیل ملک نظر خان مندوخیل حاجی ارسلا خان سمیع اللہ بسم اللّٰہ اپوزئی اور دیگر نے کہ سب تحصیل سمبازہ میں مبینہ افغان پاؤندوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے جانیوالی نادرا کی گاڑی کو واپس بلایا جائے انہوں نے کہا کہ مذکورہ مبینہ افغان پاؤندوں نے مندوخیل کی زمینوں پر زور زبردستی قبضہ کر لیا ہے
انہوں نے کہا کہ اس قبضے کے خلاف 1990 ء میں پولیٹیکل ایجنٹ نے مندوخیل قبیلے کے حق میں فیصلہ کیا بعد میں محکمہ ریونیو اور اور سینئر بورڈآف ریونیو ہائی کورٹ نے بھی مندوخیل قبیلے کے حق میں فیصلہ دیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ افغان پاؤندے متعدد بار سیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث رہے ہیں لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اشتہاری ملزمان جو عدالتوں کو مطلوب ہیں ہماری حکومت اور فورسز ادارے ان ہی جرائم پیشہ افراد کو ملکی سلامتی کے اعلیٰ میٹنگوں میں شرکت اور بڑی عزت کے ساتھ پروٹوکول دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ مندوخیل قوم ایک پرامن قبیلہ ہے اس لئے مندوخیل قبیلے کو بندوق اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے نادرا نے گذشتہ روز افغان پاؤندوں کو شناختی کے اجراء کے لئے گاڑی سب تحصیل سمبازہ اور گل کچ بھیج دی ہے
جہاں مطلوبہ کوائف کے بغیرشناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں انہوں نے مذکورہ قبیلے کو جاری لوکل سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے اور نادرا گاڑی فوری طور پر واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے نادرا کی گاڑی ایک مبینہ جرائم پیشہ و اشتہاری ملزم جن کا اپنا شناختی کارڈ بلاک ہے کی ایما پر بھیج دی ہے جنہیں عدالتوں سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ یہی لوگ بارڈر پر اسمگلنگ کی آڑ میں وارداتیں کرتے چلے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہی عناصر کی ایما پر سمبازہ کے علاقے میں میگا پراجیکٹ جن میں سرہ توئی ڈیم اور دیگر منصوبے شامل ہے پر کام بند ہے جبکہ سمبازہ کے علاقے میں غیر قانونی قبضے اور تجاوزات بھی ہورہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان پاؤندوں کے لوکل سرٹیفکیٹ منسوخ نادرا گاڑی کو واپس کر کے قانون کے مطابق ہمیں اپنا حق دلایا اور عدالتوں سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مندوخیل قوم کے نوجوانان احتجاجاً قومی شاہراھ بند کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی۔