|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2021

گوادر: پینے کے پانی میں سیوریج ملا پانی شامل ہونے کے خلاف سہرابی وارڈ کے مکینوں کا احتجاج، ملا فاضل چوک کو احتجاجاً بند کر دیا۔ گزشتہ ایک سال سے متعلقہ اداروں کو سیوریج ملا گدلا پانی کے لئے شکایت کر رہے ہیں۔ علاقہ مکین ہفتہ کی شام سہرابی وارڈ کے مکینوں نے پانی سپلائی لائن میں سیوریج ملا پانی شامل ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گوادر کے مرکزی چوک ملا فاضل چوک کو احتجاجاً بند کر دیا۔

اس موقع پر علاقہ مکین ماجد سہرابی و ویگر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہے۔اس سلسلے میں مقامی نمائندوں سمیت محکمہ پی ایچ ای اور ادارہ ترقیات گوادر کو کئی بار شکایت کیا گیا لیکن ایک سال سے طفل تسلیاں ہی دی جا رہی ہے۔پی ایچ ای اور ادارہ ترقیات گوادر کے ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر مسئلہ حل کیا جائے تاکہ انھیں سیوریج والے پانی سے چھٹکارا مل سکے۔