تربت: تربت سول سوسائٹی نے سروس کی متواتر خرابی پر جیز الوارد تربت فرنچائز کو لاک کرنے کا اعلان کردیا۔منگل کو جلوس کی شکل میں فرنچائز جاکر تالہ لگایا جائے گا۔ کیچ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران نے فرنچائز کے تالہ بندی کی حمایت کردی۔
تربت سول سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں جیز الوارد کمپنی کی تربت میں مسلسل خراب سروس پر تنگ آکر پیر 14 جون کو کمپنی کے مقامی فرنچائز کو تالہ لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تالہ بندی کے بعد اگر کمپنی نے تربت میں سروس درست نہیں کی تو ایک ہفتے کے بعد سٹی کے اندر جیز کمپنی کے تمام ٹاور بند کردیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران کیچ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران تربت سے رابطہ کرکے ان کی حمایت بھی حاصل کی گئی جبکہ اس معاملے پر آل پارٹیز کیچ کو بھی اعتماد میں لینے کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔