قلات: قلات میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمدکرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کی مطابق ہفتے کی صبح قلات پولیس کو اطلاع ملی کہ مرغی خانہ باب قلات ایریا کے پاس ایک آدمی زخمی حالت میں پڑا ہوا ہے جس پر ایس ایچ او قلات و دیگر پولیس فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول ہسپتال قلات پہنچایا۔
جہاں پر انکی شناخت محمد گل ولد حاجی خان قوم محمد حسنی سکنہ مغلزئی قلات کے نام سے ہوئی معلوم ہوا جس کے پیٹ میں گولی لگی تھی تاہم زخمی شخص دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ایس ایچ او قلات کے کے مطابق معلومات کرنے پر اسکے سگے بھائی گل محمد ولد حاجی خان قوم محمد حسنی سکنہ مغلزئی قلات و دیگر ملزمان نے مارا ہے جس پر قلات پولیس نے فورا مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم بھائی گل محمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل ایک عدد ضرب کلاشنکوف و کارتوس برآمد کرلیا۔ مزید قلات پولیس تفتیش کررہی ہے۔