کوئٹہ: آئی جی آفس کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات اور آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، ہم عالمی دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، عالمی جنگ میں پاکستان اور افغانستان سب سے زیادہ متاثر ہے
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان نے پولیس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا بیڑا سونپا ہے، اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام کرائم کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے، جبکہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ بھی ڈیٹا سینٹر میں جمع ہوتا ہے ، آئی جی پولیس نے کہا کہ 75 کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کی جارہی ہے اب ت کرمنل ریکارڈ کی مدد سے 25 اشتہاری سمیت 150 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ہیں
آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں 14 دہشتگرد مارے گئے ہیں، اب دہشتگرد اپنے آپ کو بچانے کی آخری کوشش کررہے ہیں، محمد طاہر رائے نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جامع آپریشن شروع کریں گے جبکہ پچھلے دنوں واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا کھوج لگالیا ہے۔