|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2021

خضدار: خضدارمیں مسلح افراد نے فائرنگ کے دو بھائیوں کا بہیمانہ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ باغبانہ کفتاری کے علاقے میںرات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکر مسلح افراد ایک گھر میں گھس آئے اور اندھادھند فائرنگ کرکے دوافراد محمد رفیق ولد عبدالرحمن اور محمد اکبر ولد عبدالرحمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

واقع کے بعد لیویز فورس نے اطلاع پا کر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعہ سے متعلق لیویز فورس مذید کاروائی کررہی ہے ۔