تفتان: ایرانی مرزبان درجہ دوئم کی درخواست پر پاک ایران سرحدی حکام کا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر ملاقات۔
ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربرائی اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی جبکہ ایرانی وفد کی سربرائی مرزبان درجہ دوئم محمد رضا اخوان نے کی۔
پاکستانی دو رکنی وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی اور راہداری گیٹ انچارج نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی شامل تھے۔
جبکہ ایرانی دو رکنی وفد میں مرزبان گریڈ2 محمد رضا اخوان اور نمائندہ مرزبان آغائے حمید شامل تھے۔
ملاقات میں جمعے کو ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے موقع پر بارڈر پر سیکیورٹی اور دیگر بارڈری امور تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ پاکستانی وفد اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی نے گزشتہ کئی مہینوں ایران کی جانب سے بند پاک ایران دوستانہ زیروپوائنٹ گیٹ کی بندش پر مرزبان درجہ دوئم سے درخواست کی زیروپوائنٹ گیٹ جمع از جلد کھول دیا جائے۔
انہوں نے کہا زیروپوائنٹ سے دونوں اطراف کے غریب عوام کا روزگار وابستہ ہیں جو گیٹ کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
ایرانی مرزبان درجہ دوئم نے اپنے بالا حکام سے میٹنگ کرکے ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد زیروپوائنٹ گیٹ کو کھولنے کی یقین دہانی کی۔