|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2021

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء و سیاسی و قبائلی شخصیت میر سعید احمد مینگل نے صحافیوں کی دعوت پر پریس کلب نوشکی کا دورہ کیا حاجی عبد المجید بادینی کانفرنس ہال،لالا صدیق بلوچ لائبریری،ماما خدابخش مینگل اسپورٹس روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا صحافیوں کے ساتھ علاقائی قبائلی سیاسی و سماجی مسائل و صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر پریس کلب کے صدر حاجی طیب یلانزئی نے انہیں پریس کلب سے متعلق بریفنگ دی۔ میر سعید مینگل نے کہا مجھے پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کی اتحاد و اتفاق پریس کلب کی خوبصورت بلڈنگ اور سہولیات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔

انہوں کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ اور زمہ داری ہے جس کے زریعے مظلوم عوام کی آواز کو موثر انداز میں بلند کیا جاسکتا ہے علاقائی مسائل اجاگر کرنے معاشرتی و سماجی برائی ناانصافیوں کی نشاندہی کرنے میں صحافیوں کا ہمیشہ مثبت رول رہا ہے پریس کلب میں لالا صدیق بلوچ کے نام پر منسوب لائبریری کا قیام خوش آئند ہے لالا صدیق کی بلوچ قوم اور صحافت کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں لائبریری کے قیام سے صحافیوں مزید اسٹڈی کا موقع ملے گا لائبریری آباد ہونے سے جہالت کاخاتمہ اور علم کی روشنی میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا پریس کلب کے صحافیوں کو اسپورٹس کی سہولیات کی فراہمی باعث اطمینان ہے جس سے صحافیوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے میں مدد ملے گی میر سعید مینگل نے صحافیوں کا شکریہ ادا موقع پر حاجی سعید بلوچ ابراہیم بلوچ غلام رسول جمالدینی محمد صادق بادینی مالک عدیل دعود مینگل نظر جان مینگل شیر محمد مینگل و دیگر موجود تھے۔