دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے عوام کی امید کی کرن ہے مظلوم و محکوم اقوام کو پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں بلوچستان کے جملہ مسائل کو چھ نکات کی صورت میں پارٹی نے پیش کرکے حقیقی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ، پارٹی کے ایم این اے اور سابقہ سینیٹر کے فنڈز سے ضلع چاغی میں دو ارب روپے کے لگ بھگ ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں ، ضلع چاغی میں پارٹی کو ازسرنو منظم کرکے مزید مضبوط بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ ، ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ احمد یار سمالانی ، ممبران سردار عبدالخالق نوتیزئی، محمد اقبال ریکی ، شیر دل سمالانی ، ثناء اللہ ریکی ، ظاہر زیب ، حاجی دین جان مینگل ، بی این پی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری مصطفی کمال ریکی ، ڈپٹی سیکرٹری محبوب بلوچ اور دیگر نے دالبندین پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی قوم پرست جماعت ہے جو اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے دلیرانہ قیادت کی بدولت آج ہر بلوچستانی کے دل میں پیوست ہوچکی ہے اور بلوچستان کے لوگ بی این پی کو ہی اپنا نجات دہندہ جماعت اور حقوق کا ضامن سمجھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کے احساسات اور خواہشاتِ کو مدنظر رکھ کر جدوجہد کی ہے اسکی واضح مثال یہ ہے۔
کہ پارٹی نے وزارتوں اور وقتی مراعات کو رد کرکے بلوچستان کے لوگوں کے مشکلات کے حل کو ترجیح دی اور بلوچستان کے جملہ مسائل کو چھ نکات کے تحت مرکز کے سامنے رکھا ان میں سرفرست بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی تھا اور پارٹی کچھ حد تک اس مقصد میں کامیاب بھی ہا اور سینکڑوں گھرانوں میں سالوں بعد خوشیاں لوٹا آئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا گزر بسر بارڈر کے کاروبار پر منحصر ہے مگر افسوس کہ حکومت وقت کو غریب لوگوں کا یہ کام بھی برداشت نہیں ہو رہا ہے اور غریب عوام کو بے روزگار کرنے کیلئے روز نئے بہانے بناکر بارڈر سیل کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور بحیثیت قومی پارٹی کے اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے شانہ بشانہ رہیں گے علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی اوور بلنگ پانی کے مصنوعی بحران صحت کے سہولیات کی عدم فراہمی سمیت بنیادی ضروریات کے فراہمی کیلئے موثر احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقے میں پارٹی نمائندگان کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہیں ۔
کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے کوئی کام نہیں کیا ہے تو یہ باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں کیونکہ پارٹی کے ایم این اے اور سابقہ سینیٹر کے فنڈز سے ضلع چاغی میں دو ارب کے لگ بھگ ترقیاتی منصوبوں پر باقاعدہ کام مکمل ہوچکا ہے اور پی ایس ڈی پی میں شامل کروڑوں روپے کے منصوبے منظور ہوچکے ہیں جن پر بہت جلد کام شروع ہوگا جو کام مکمل ہوچکے ہیں ان کے تفصیلات کچھ اس طرح ہے کلی خلیفہ انور نوتیزی میں مکمل بجلی کلی طاہر شہزاد مکمل بجلی کلی قادر بخش ڈھڈر کلی سلطان محمد کلی خدا مراد ایجباڑی کالونی سورگل داد آباد کلی سخی پیر محمد چاغی کے بجلی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں جن علاقوں کے بجلی منظور اور باقاعدہ ٹینڈر ہوچکے ہیں۔
ان میں کلی مینگل آباد نوکنڈی کلی حسن آباد نوکنڈی کلی محمد اعظم سرگیشہ کلی سردار دین محمد سرگیشہ کلی ملک رسول بخش سمالانی کلی کوئی خان کلی غریب آباد کلی قاسم خان نوتان کالونی بوائز ڈگری کالج ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں اسکے علاوہ تحصیل نوکنڈی میں کلی مینگل آباد کے کلاس روم نوکنڈی کے مختلف اسکولز اور ہسپتال کیلئے فرنیچر کی منظوری پورے ضلع میں اٹھارہ واٹر سپلائی کے کام مکمل ہوئے ہیں جن میں کلی اسٹیشن تفتان یونین کونسل جھلی گوالشتاپ راجے تحصیل چاغی میں کلی محمد افضل سمالانی کلی ملک شمشیر خان مینگل کلی سخی پیر محمد کلی حاجی علی دوست زیارت بلانوش کلی سعید آباد مینگل سورگل آمین آباد سردار اکبر جان محمد حسنی پوستی کلی حاجی عبد الحکیم موکونٹک چارسر دالبندین سٹی میں نوے لاکھ کے ٹف ٹائل ضلع چاغی کے مختلف یونینز میں ڈیمز جن میں مشکیچاہ ڈیم کرودی ڈیم مشرقی کوہ سلطان بگ مدان ڈیم پوستی ڈیم شامل ہیں کچکی ٹو خاران وڈھ روڈ برابچہ کاریز روڈ کلی ظہور کالونی دالبندین کلی قاسم خان دالبندین روڈ پدگیابان روڈ کلی سردار محمد عمر گورگیج روڈ خرگوشکان روڈ اور یونین کونسل پدگ میں تین۔ روڈ شامل ہیں اسکے علاوہ پارٹی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے فنڈز سے یونین کونسل آمری میں ایک ہزار سولر کٹس کی منظوری جن میں سے چار سو سولر کٹس باقاعدہ نصب ہوچکے ہیں پارٹی کے ایم این اے حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی کے فنڈز سے مختلف یونین کونسل کیلئے پندرہ سو کے قریب انرجی سولر کٹس منظور ہوچکے ہیں جن پر باقاعدہ کام بہت جلد شروع ہوگا۔