|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

خضدار: مزدور اتحاد خضدار کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے جھالاوان میڈیکل کالج و دیگر تعلیمی اداروں کے حوالے سے سازشوں کے خلاف ریلی کی قیادت چئیرمین مزدور اتحادمحمد اسماعیل زہری کررہے تھے ریلی میونسپل کارپوریشن سے برآمد ہوکر مختلف شاہراحوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کرگیا.

مظاہرین سے چئیرمین مزدور اتحاد محمد اسماعیل زہری آغا ذولفقار علی شاہ عبدالحمید کھیازئی،مہراء اللہ قمبرانی حضور بخش طالب ممتاز احمد نوتانی علی احمد بلوچ خلیل احمد چنال ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شیراحمد قمبرانی پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید غلامانی ایریگیشن کی صدر ٹکری حبیب اللہ قمبرانی جنرل سیکریٹری غلام اللہ ایگریکلچر ورکرز یونین کے صدر عبدالغفار موسیانی میونسپل کارپوریشن کے محمد یعقوب نتھوانی مزدور اتحاد کے پریس سیکریٹری امام جاموٹ میڈیا کوآرڈینیٹر بشیراحمد رئیسانی سمیت دیگر مزدور رہنما بڑی تعداد میں شریک تھیمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیاجائے.

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر نظرثانی کی جائے وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں عبوری ریلیف کی مد میں 10فیصد اضافہ ملازمین کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر پائے جانے والے فرق کو دور کرکے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرے جب کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث تین مارچ 2021ء کو جاری کردہ سرکلر میں ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے لیے 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا گیا تھا وہ مارچ سے ملازمین کو دی جائیں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے فارمولے کی بنیاد پر کیا جائے.

اور جن اداروں و محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی پائی جاتی ہے لہذا اُن میں اضافہ کا کیاجائیمقررین نے جھلاوان میڈیکل کالج سنکدر شہید یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں کے حوالے سے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے صوبائی حکومت کی جانب سے بولان میڈیکل کالج کے سب کیمپس کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں جن کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان تعلیمی اعتبار سے پہلے سے کافی پسماندہ ہیں لہذا اب مذید سازشوں کا متحمل نہیں ہوسکتااگر جام حکومت خضدار میں جھلاوان میڈیکل کالج و دیگر تعلیمی اداروں کے خلاف سازشیں بند نہیں کرتے .

تو مزدور اتحادآل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و دیگر تنظیموں سے مل کر اِن اداروں کو بچانے کیلئے ہر فورم پر جہدوجہد کریں گیمزدور اتحاد کے وائس چیئرمین مہراللہ قمبرانی نے انجیئنرنگ یونیورسٹی کے ملازمین کے ہاؤس اسکیم کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین سے پچھلے کئی سالوں سے کٹوتی ہورہی ہے لیکن ملازمین کی ہاؤسنگ اسکیم بھی سازشوں کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کے ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ملازمین سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گیمزدور اتحاد کے جنرل سیکرٹری آغا زوالفقار علی شاہ نے خضدار میں خود ساختہ مہنگائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے متعلقہ حکام کی اس جانب کوئی توجہ نہیں