اندرون بلوچستان: اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آج صبح صوبے بھر میں شاہراہوں کو بند کرکے احتجاج کیا گیا جس مسافروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ خضدار، چمن کوئٹہ، تفتان کوئٹہ سمیت کوئٹہ کو ملانے والے تمام شاہراوں پر دھرنا دیا گیا۔ جمعرات کو متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کیا گیا.
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی پریس سیکریٹری محمد ایوب عالیزئی ڈاکٹر محمد بخش مینگل سفر خان مینگل کامریڈ علی احمد بلوچ ماما نور محمد مینگل سمیت دیگر کارکنان موجود تھے جب کہ جمعیت علما اسلام کے تحصیل امیر مولنا محمد اسحاق شاہوانی جمیل ابرار صوبائی نائب امیر جمعیت طلبا اسلام حافظ عبدالباسط شاہوانی بھی موجود تھے شفیق الرحمان ساسولی اور مولنا محمد اسحاق شاہوانی نے کہا کہ صوبائی وزیر اعلی بلوچستا ن کی اپوزیشن جماعتوں میں شامل صوبائی اسمبلی کے ممبران سے جانب دارانہ سلوک سے عوام لناس میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے صوبائی حکومت نے لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے اپوزیشن ممبران صوبائی اسمبلی بھی اپنے اپنے علاقوں سے ووٹ لے کر منتخب ہوگئے ہیں لیکن حکومت غیر منتخب نمائندوں کو مالی سال دوہزار اکیس اور بائیس میں بھاری رقم دے کر کیا چاہتی ہے.
کہ ہم ان غیر قانونی عمل پر خاموشی اختیار کرینگے ہم ایک مرتبہ پھر صوبائی حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ منتخب عوامی نمائندوں کو آئندہ مالی سال میں برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کریں ورنہ ہم سخت سے سخت لائح عمل اختیار کرنے پر مجبور ہونگے ۔ قلات میں بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے کال پر حکومت کی عوام دشمن بجٹ اور اپوزیشن کے ساتھ ناروا رویے کے خلاف کوئٹہ کراچی شاھراہ کو احتجاجاً بلاک کی گئی جس کی وجہ وے سخت گرمی میں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل اغا قلندر احمدزی سردارزادہ نعیم دھوار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما حافظ قاسم لہڑی سید عتیق الرحمان شاہ اور دیگر کی قیادت میں بی این پی اور جے یو ائی کے کارکنان نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک بلاک کردیا۔
ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین میں کسٹم کے مقام پر بی این پی اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے آر سی ڈی شاہراہِ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بند کردی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل دالبندین کے امیر امیر محمد صدیقی بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ اور دیگر نے کہا کہ موجودہ نااہل اور کرپٹ صوبائی حکومت جان بوجھ کر اپوزیشن اراکین کے فنڈز روک کر انہیں غیر منتخب لوگوں میں تقسیم کرتاہے جو کہ صوبائی حکومت کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت ایک سلیکٹڈ اور کرپٹ حکومت ہے جنہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف کمیشن خوری اور فنڈز کو ہڑپ کرنے میں لگا ہوا ہے۔
متحدہ اپوزیشن جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوامیپ کی جانب سے صوبائی بجٹ کے خلاف درہ خوجک کے پہاڑی سلسلہ پر پہیہ جام ہڑتال ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد راستہ ٹریفک کیلئے واپس بحال کردیا جبکہ راستہ کی بندش سے مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا جبکہ مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئے روز معمولی معمولی بات پر شاہراہوں کی بندش سے عوام شدید مشکلات کاشکار ہوتے ہیں جبکہ درہ خوجک کے مقام پر موجودہ جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر مولوی روزی خان ،پشتونخوامیپ کے ضلعی سنیئرنائب معاون حاجی صحبت خان اچکزئی ،جے یوآئی صوبائی مالیات حاجی غوث اللہ اچکزئی ، ضلعی امیر مولوی عبدالرحیم مظہری ،حاجی امان اللہ ، تحصیل پریس سیکرٹری عبدالوارث جانثار ،تحصیل رہنماء حافظ ولی اللہ منصور پشتونخوامیپ کے حاجی عبدالحلیم پہلوان ،کریم خان ناظم ،حاجی جمال شاہ اوردیگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے مطالبات مان لئے جائے کیونکہ ہم کو سخت سے سخت احتجاج پر مجبورکیاجارہاہے