|

وقتِ اشاعت :   June 18 – 2021

کوئٹہ: پاکستان بار کونسل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن کا شیڈول تین دن کے اندر جاری کرنے اور الیکشن کے لئے پولینگ 17 جولائی کو کرانے کا حکم جاری بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن جو کہ ایک سال کے عرصہ کے لیے ہوتے لیکن دو سال گزرنے کے باوجود ہائی کورٹ بارکے الیکشن کا انعقاد نہیں کیا گیا گزشتہ سال ستمبر میںبلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ کے الیکشن بروقت منعقد کرانے کے لئے ہائی کورٹ بار کو وقتاً فوقتاً احکامات دیتے رہے لیکن اس پر ہائی کورٹ بار مسلسل بلوچستان بار کونسل کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہے آخر کار بلوچستان بار کونسل نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل دےکر ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا تھا اس شیڈول کو ہائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ نے پاکستان بار کونسل میں چیلنج کیا تھا اور گزشتہ آٹھ مہینوں سے ہائی کورٹ بار پاکستان بار کونسل کی جانب سے اسٹے پر اپنے امور چلا رہے تھے

آج پاکستان بار کونسل کی اپیلٹ کمیٹی برائے بلوچستان نے ہائی کورٹ بار کے صدر باسط شاہ کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان بار کونسل نے ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے سلسلے میں پہلے سے تشکیل شدہ الیکشن بورڈ کو حکم صادر کیا کہ وہ تین دن کے اندر باقاعدہ الیکشن شیڈول جاری کرے اور ہائی کورٹ بار کے الیکشن کے لیے پولینگ 17 جولائی مقرر کردی اور اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل کے اپیلٹ کمیٹی نے بلوچستان بار کونسل کو بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہائی کورٹ سبی اور تربت سرکٹ بینچز کے الیکشن کا انعقاد بھی فوراً کروائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ڈسٹرکٹ بارز کے الیکشن بھی جلد سے جلد اور بار کونسل ایکٹ اور رولز کے تحت ہر سال بروقت الیکشن منعقد کرانے کے لیے اور بار کونسل کے ایکٹ اور رولز پر عملدرامد کے لیے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے تاکہ بار میں جمہوری روایات کا تسلسل جاری رہے۔