|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2021

خضدار/نال: نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کی جانب سے بی ایس اوکے ممبروسیم تابش کی مبینہ گمشدگی کے خلاف ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی کے شرکا سے بی ایس اوپجار خضدار زون کے صدر کریم بلوچ مرکزی جنرل سیکریٹری بی ایس اوپجار کے نادر بلوچ نیشنل پارٹی کے ناصر کمال بلوچ شوکت سیاہ پاد عثمان بلوچ وزیر بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجارکے ممبران مرحوم غوث بخش بزنجو کے پیرو کار ہیں۔

ہم امن پسند اوراور تعلیم دوست ہیں وسیم تابش ایک طالب علم اور پرامن شہری ہے ان کا کسی بھی ناپسندیدہ عمل سے کوئی سرو کارنہیں ان کی گمشدگی سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی کو شدید تحفظات ہیں اور پریشانی لاحق ہے ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں وسیم تابش کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے بصورت دیگرہم پرامن احتجاج پر مجبور ہونگے دریں اثناء بی ایس او پجار کے مرکزی کال پر تابش وسیم بلوچ کی اغواہ نما گرفتاری کے خلاف بی ایس او پجار نال کے زیر اہتمام۔احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں نیشنل پارٹی نال اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرہں کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے ۔

جن میں مختلف نعرہ درج تھے احتجاجی *مظاہرہ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خضدار کے صدر حمید ایڈوکیٹ نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ باڈی کے ممبر حاجی احمد نواز بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاتم بلوچ نیشنل پارٹی نال کے نائب صدر محمد اکبر بلوچ جنرل سکریٹری چیئرمین اشرف ساسولی بی ایس او پجار نال کے آرگنائزر منظور بلوچ عمران بلوچ جاوید زیب بلوچ محمد رمضان عمران بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ تابش وسیم بلوچ کی اغواء نما گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مطالبہ کیا کہ تابش وسیم بلوچ ایک پرامن سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتا تھا ادبی لحاظ برائیوای زبان کے ایک اچھے شاعر تھے انھوں نے نے مطالبہ کیا انھوں نے تابش وسیم کی گرفتاری کے بعد اسے منظرِ عام سے لاپتہ کرنے کی اس غیر جمہوری عمل کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کو ماورائے عدالت لاپتہ کرنے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے جس سے بلوچستان کے سیاسی، سماجی، صحافی اور دانشورو ں اور ادیبوں و لواحقین میں شدید پریشانی پائی جارہی ہیانہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کا آ?ین و منشور غوث بخش بزنجو کا فلسفہ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد پرامن ہے اور ہم عدم تشدد کی سیاست پر بھروسہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں برسوں سے بندوق کلچر کی سیاست کی نفی کی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تابش وسیم کی گرفتار کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے منظر عام سے اوجھل کرنے سے نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کے سیاسی ورکروں میں ایک قُرب سے لہر دوڑی ہے انہوں نے کہا ۔

کہ ماورائے عدالت لوگوں کو لاپتہ کرنے کی بجائے اگر انکا کوئی قصور ہے انہیں ملک کی عدالتوں میں پیش کیا جائیانہوں نے تابش وسیم بلوچ کی فیملی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تابش وسیم بلوچ بی ایس او پجار کا ایک اہم حصہ اور پرامن سیاسی کارکن اور براہوئی زبان کا شاعر ہے جس کے لی?ے ہم مضبوط آواز بلند کرینگیآخر میں انہوں نے کہاکہ بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی تابش وسیم بلوچ کی منظرِ پے لانے اور عدلیہ میں پیش کرنے کا جلد مطالبہ کرتی ہے وگرنہ بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی اپنی مظاہروں کو وسعت دے کر اپنی جمہوری راہ اختیار کرتے ہوئے مزید سخت لائے عمل کا اعلان کریگا