چاغی: مال بردار ٹرین کی چھ بوگیاں دالبندین کے قریب پٹڑی سے اترگئیں۔ریلوے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب مال بردار ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، بوگیاں اترنے سے پاک ایران ریل سروس معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی، کہ دالبندین کے قریب بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، اطلاع ملتے ہی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا، پاک ایران ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔