کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوریت نہیں نیم مارشل لاء ہے ،حکومت نے اپوزیشن ارکان کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کرکے مجرمانہ اقدام اٹھایا ہے ، یہ بات انہوںنے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی۔
نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بجٹ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے اپوزیشن ارکان پر طاقت کے استعمال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیکورٹی فورسز کے زریعے احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی پر تشدد سلیکٹڈ حکومت کا مجرمانہ اقدام ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صوبے میں جمہوریت نہیں بلکہ نیم رشل لاء ہے۔