|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2021

ڈھاڈر: اقوام بنگلزئی کے سربراہ سابق ممبر نیشنل اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین اسلام جو کہ امن کا دین ہے اس میں خواتین اور اساتذہ کا بہت بڑا اور مقدس مقام ہے اور ہمارا قبائلی بلوچی روایات جو کہ مکمل طور پر اسلام اور شریعت کے مطابق ہیں اس میں خواتین کے حقوق اور احترام انتہائی زیادہ ہیاگر 100 بندوں کا قاتل بھی اپنے خواتین کے ساتھ جا رہا ہو تو بلوچی و اسلامی رواج و اقدار کے مطابق کوئی اس کو ہاتھ نہیں لگا سکتا.

مستونگ میں ہونے والا افسوسناک واقعہ تشویشناک ہے اور تمام روایات کو پامال کیا گیا ہیبلوچستان پہلے سے تعلیم اور خصوصاً بچیوں کی تعلیم میں کافی پیچھے ہے اور اس طرح کی غیر روایتی حرکتوں سے تعلیم کو اور زیادہ نقصان پہنچے گا اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ہم اْمید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ایسے عناصر کی سرکوبی کرینگے تاکہ آئندہ اس طرح کی گھناؤنا حرکات کا سدباب کو روکا جاسکے