|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2021

تربت:  ضلع کیچ میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ، محکمہ صحت کے پاس حفاظتی ویکسین بھی ختم ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق ضلع کیچ میں ایک ہفتے میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں نظر آیا ہے۔

محکمہ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ضلع کیچ میں کورونا وائرس کے مشتبہ 37 مریضوں کے سمپل لیے گئے، جن میں حیران کن حد تک 25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 133 مریضوں کے سمپل لیے گئے

ان میں 68 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ہفتے بھر کے لیے گئے سمپلز میں سے مثبت کیسز اکی شرح51فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جو کوئٹہ کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ دوسری طرف سے ضلع کیچ میں محکمہ صحت کے پاس کرونا سے بچاؤ کے ویکسین مطلوبہ تعداد میں موجود نہ ہونے کے باعث ویکسینیشن کا عمل متاثر ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ سے ضلع کیچ کے لیے حفاظتی ویکسین مہیا کرانے کی پر زور اپیل کی ہے۔