لسبیلہ: نیشنل پارٹی لسبیلہ ضلعی و تحصیل عہدیداروں کا اجلاس ساکران ہاشم باغ پر مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس سے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر رجب علی رند، ضلعی صدر عبدالغنی رند، ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ سلیم بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن نظام رند اور ورکنگ کمیٹی کے رکن خورشید رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے شہری علاقے لاوارث ہیں۔
یہاں سے منتخب نمائندوں کی شہری علاقوں پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی مثال حالیہ صوبائی بجٹ ہے جس میں یکسر شہری علاقوں کے مسائل کو نظرانداز کردیا گیا ہیانھوں نے کھاکہ اسمبلیوں میں ہونے والے واقعات افسوسناک اور غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حکومت کی ھٹ دھرمی اور سیاسی رویہ کے برخلاف اقدامات کی وجہ سے پارلیمنٹ کی بے توقیری ہوئی ہے اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے حدود سے تجاوز نہ کریں احتجاج کا حق محفوظ رکھیں۔
لیکن یہ احتجاج سیاسی اور جمہوری دائرے میں ہونا چاہیے انھوں نے کھاکہ مجموعی طور پر ان اقدامات سے عوام کو مایوس اور پارلیمنٹ کے تقدس کو نقصان پہنچا ہے حکومت ممبران اسمبلی کے خلاف اقدامات سے گریز کرے اور درج ایف آئی آر کو فورا واپس لیا جائے۔رہنماوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری و سیاسی جماعت ہے اور جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کارکنوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کو فعال و متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور گاوں گاوں اور گلی گلی جاکر عوام کو پارٹی پروگرام سے آگائی دیں
انھوں نے کھاکہ مستقبل عوام کے حقیقی سیاسی و جمہوری پارٹیوں اور قومی قیادت کا ہے جب تک حقیقی سیاسی و قومی قیادت سامنے نہیں آئے گی ان علاقوں کے حالات تبدیل نہیں ہونگے انھوں نے کھاکہ موجودہ برسراقتدار ٹولے ملک کو تباہ و برباد کردیا ہے بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہیاجلاس میں ورکنگ کمیٹی کے ممبرعبدالواحد بلوچ ، ورکنگ کمیٹی کے ممبر عمران بلوچ ، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئر مین گورگین بلوچ ،ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد بخش لاسی ، فنانس سیکرٹری علی دوست رند۔
لیبر سیکرٹری واجہ عبدالغنی رند، تحصیل وندر کے جنرل سیکرٹری محمد امین رونجھا، تحصیل بیلہ کے صدر قادر لانگو ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عباس لانگو ، ضلع کونسل کے ممبر حضور بخش بزنجو ، تحصیل اوتھل کے نائب صدر محمد حسین ، جنرل سیکرٹری میر محمد صابرہ ، پریس سیکرٹری شاہزیب خاصخیلی ، بلاول غنی ، سینئر رہنما شیر محمد انگاریہ ، سابقہ تحصیل جنرل سیکرٹری ظفراللہ ڈومکی ، تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی ،جنرل سیکرٹری جان محمد پلال ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فقیر محمد مٹھل ، رابطہ سیکرٹری فھد جلبانی ، تحصیل گڈانی کے یونٹ سیکرٹری عبدالعزیز ڈگارزئی ، تحصیل کونسل کے ممبر نوید لاڈلہ رند موجود تھے۔