قلات: قلات کے علاقے منگچر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو افراد جاںبحق ہوگئے منگچر لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں بجلی نہ ہونے پر محمد عمر اور ولی محمد نامی شخص اپنے گھر پربجلی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک سے بجلی آ گئی اور دونوں نوجوانوں کو کرنٹ لگنے سے دونوں مواقع پر جاںبحق ہوگئے لیویز نے لا شوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کا روائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مز ید کاروائی جار ی ہے ۔
منگچر، کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

وقتِ اشاعت : June 22 – 2021