گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کوویڈ 19 کے پھیلاؤ روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر شیر دل بلوچ اور ادارہ ترقیات گوادر اھستپال کے کرنل شعیب سمیت محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گوادر میں کوویڈ19 کے مثبت کیسز کی تناسب تیزی سے بڑھ رہی ہے محکمہ صحت بیماری کی روک تھام اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں اور گوادر میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسیشن کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے لوگوں میں شعور آگاہی مہم چلائیںاجلاس میں کہا گیا .
کہ تمام محکمے سمیت گوادر کے شہری کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیزز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ان تمام محکموں کے افسران کو بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے آپ کو اور اپنے فیملی کو کروانا وائرس کی ویکسین نہیں کروایا ہے تو فوری طور پر اپنے قریبی مراکز صحت میں جاکر کرونا کی پہلی خوراک لگوائیں اور اپنے آپ کو کرونا سے محفوظ رکھے ۔