|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2021

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت سے موجودہ دور میں کسی کو بھی انکار نہیں ہے۔

شعبہ ہائے حیات کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جہاں اس کی ضرورت یا اس کا استعمال نہ ہوتا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی گوادر کیبرئیفگ میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضلعی آفسیر رحم دل بلوچ اور دیٹا بیس ڈوپلیز مقصود کریم نے محکمہ سے متعلق تفصیلی بریفگ اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو گاہ کیا انہوں نے بتایا کہ محکمہ ضلع میں سات مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پروجیکٹ پرکام کررہے ہیں جبکہ محکمہ کی جانب سے سیاحت فروغ اور ٹورسٹ گائیڈ اور سیاحتی فروغ کے کوسٹل بلٹ ٹورازم ایپ گوادر اور لسبیلہ ریجن میں ٹورسٹ کی فروغ کے لیے بنایا ہے۔

یہ ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے یہ لنک ڈپٹی کمشنر گوادر کے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں http://www.dcgwadar.com.pkاس ایپ میں ٹورسٹ کے لیے کوسٹل بیلٹ کی تمام معلومات موجود ہیں جیسے ہوٹل اینڈ اسٹے سہولیات، ساحل،پکنگ پوائنٹس،پارکس،قدرتی منظر سمیت سنٹ پوائنٹس ویگر تفریحی مقامات شامل ہیں گوادر میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا جو گوادر کی ترقی اور ڈیجیٹل گوادر وژن کے مطابق گوادر کی اہم اقدامات میں سے ایک ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سہرا اور امید ظاہر کیا کہ محکمہ کے افسران آئند ہ بھی اس طرح قدامات کرتے رہیں گے اور محکمہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔