تربت: بی این پی کے زیر اہتمام انتظامیہ کے خلاف ریلی، شید فدا چوک پر مظاہرہ۔ بی این پی کی جانب سے جمعرات کو ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بلیدہ سے سیکڑوں گاڈیوں کا قافلہ بھی شامل تھا۔ تربت سے ضلعی صدر میجر جمیل، مرکزی رہنما میر حمل بلوچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری نصیر گچکی کی سربراہی میں بلیدہ کراس پر ریلی کا استقبال کیا گیا جس کی قیادت ضلعی رہنما شے نزیر احمد و دیگر کررہے.
تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ماڈل اسکول کے گراؤنڈ تک. مارچ کیا اور وہاں سے پیدل شہید فدا چوک پہنچ کر مظاہرہ کیا، انہوں نے احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ. بازی کی۔شہید فدا چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میجر جمیل، مرکزی کمیٹی کے رکن میر حمل بلوچ، شے نزیر احمد اور نصیر گچکی نے کہا کہ لیویز فورس نے شہریوں پر تشدد اور ان کے خلاف من گھڑت کیسز لگانے کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا ہے.
بی این پی کے کارکنوں پر تشدد اور جھوٹے ایف آئی آر چاک کر ہمیں سیاسی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی جو مذموم کوشش شروع کی گئی ہے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بی این پی سردار اختر مینگل کی جرائت مند قیادت پر مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہی ہے اور آج بھی سچ کی بھرپور حمایت میں سب سے آگے ہے، چاہیے بی این پی کی کارکنوں کے خلاف درجنوں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کیا جائے لیکن سردار اختر مینگل کا یہ بہادر کارواں سر نہیں جھکائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لکڑیاں کاٹ کر پیٹ کاٹنا اگر جرم ہے تو ہر غریب یہ جرم کرتا رہے گا کیوں کہ منشیات فروشی، قتل اور دیگر جرائم ہم. نہیں کرسکتے ہمارے کارکنوں نے صرف لکڑیاں کاٹ کر قانونی طریقے سے کاروبار کی کوشش کی جس کی ان کو غیر قانونی گرفتاری اور انسانیت سوز تشدد کرکے سزا دی گئی یہ عمل انتظامیہ کو مہنا پڑے گا کیوں کہ ان کا مقابلہ اب سردار اختر مینگل کے نڈر کارواں سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے کارکنوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔