|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2021

ژوب:  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے او کی جانب سے کوہ سلیمان رینج میں چلغوزہ پروسیسنگ یونٹ کا افتتاح کیا گیا اور مختلف کمیونیٹیز میں فیول ایفی شنسی اسٹووز اور گیسی فائرز بھی تقسیم کیے گئے۔

ویلیوچین اسپیشلسٹ یحییٰ خان موسیٰ خیل نے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے او نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے کوہ سلیمان رینج سمیت چترال، وزیرستان اور گلگت میں جنگلات کی بحالی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ سلیمان رینج کے علاقے سرلکی اوراحمدی درگہ میں افتتاحی تقاریب میں منعقد کیے گئے۔

جس میں نیشنل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایف اے او ڈاکٹر فیض الباری، ڈپٹی کمشنراعجازاحمد جعفر، کنزرویٹرفارسٹ محمد آمین مینگل، ڈی سی ایف شراف الدین، ڈی ایف او عتیق خان کاکڑ، ویلیوچین اسپیشلسٹ یحییٰ خان موسیٰ خیل، محمد شیرانی، حیات خان شیرانی، محمد عابد شیرانی، قبائلی عمائدین اور علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹر فیض الباری نے کہا ہے، کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلات کے تعاون سے جنگلات کی بحالی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

جی ای ایف کے مالی تعاون سے جاری منصوبے کا مقصد جنگلات کی کٹائی کی روک تھام اور ویلیوچین کی بحالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ بتیس ہزار ہیکٹر پر پھیلے جنگلات کی سالانہ پیداوار اٹھائیس ارب روپے ہے۔ اگر کٹائی کے طریقہ کار کو موثر بنایا گیا تو سالانہ پیدوار چھپن ارب روپے تک سالانہ بڑھ سکتی ہے۔ جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ، مختلف علاقوں میں شجرکاری کئی گئی، چلغوزے کی پیداوار کو بڑھانے اور درختوں کو بچانے کیلئے ہاروسٹنگ ٹولز بھی دیے گئے ہیں اور کاروبار سے وابستہ افراد کی سہولت کیلئے ژوب شہر، احمدی درگہ اور سرلکی میں پراسیسنگ یونٹس لگائے گئے۔

ہیں۔ ان کے مطابق پراسیسنگ یونٹس کے قیام سے پیدوار میں تین گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف کمیونٹیز میں ایک ہزار فیول ایفی شنسی اسٹووز اور گیسی فائرز بھی تقسیم گئے ہیں تاکہ جنگلات کے قریب رہنے والے لوگ کم لکڑی جلا کرایندھن کی ضروریات پورے کیے جاسکیں۔ کنزرویٹر جنگلات آمین مینگل نے کہا کہ صوبے میں جنگلات اور چراہ گاہوں کی حفاظت کے لئے مختلف اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ اورمقامی افراد کو جنگلات کی حفاظت کیلئے مہم کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان کے وژن صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے تحت تخت سلیمان پر سیاحوں کی توجہ مبذول کرانے کیلئے ٹریک بنائے جائیں گے۔