تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی مند کی اپیل پر گزشتہ روز خاتون کو قتل کرنے کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے 19 جون کو پیش آنے والے واقعہ جس میں پرائیوٹ اسکول کے دو ٹیچرز کے ہاتھوں مقتول خاتون اور زخمیوں کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز لیینعرہ بازی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کے لیے سزا کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے خاتون رشیدہ حمید کے قتل اور مہرالنسا، فریدہ اور عزیز بلوچ کو زخمی کرنے کے خلاف مند بلو سے سورو بازار تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومت بلوچستان، بلوچستان ہائی کورٹ اور دیگر اعلیٰ اداروں سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیچرز کو پشت پناہی حاصل ہے جنہوں نے بلاوجہ چھریوں کے وار سے حملہ کرکے ایک خاتون کو قتل دو خواتین سمیت ایک مرد کو زخمی کیا۔