|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2021

تمپ:  تمپ میں گھر پر ڈکیتی، مسلح افراد عورت پر بندوق تان کر نقدی، زیور سمیت دیگر سامان لے اڑے۔ تحصیل تمپ کے علاقے دازن چیری بازار میں جمعہ کی شب مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر وہاں سوئی عورت(ل) پر بندوق تھان کر ان پر تشدد کیا اور ان سے نقدی، دو موبائیل فون اور سونا لوٹ لیے۔

اسی طرح جمعرات کی رات بھی سری بازار دازن میں ایک عورت مسمات(ز) کے گھر پر چورون نے دیوار پھلانگ کر چوری کی کوشش کی تھی لیکن گھر والوں کے بروقت جھاگنے اور شور مچانے سے چور بھاگ گئے۔ واضع رہے کہ گزشتہ سال2020 میں مسلح افراد نے گھر میں ڈکیتی کے دوران کلثوم بنت سعید سکنہ دازن کو چھری مار کر قتل کردیا تھا۔

کلثوم کی شھادت میں نامزد ملزم بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ایک بار پھر بڑھتی ہوئی بد امنی کے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے اور پولیس سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔