|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2021

تربت:  تربت میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی، انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات گرا دئیے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت عقیل کریم اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن تربت افضل شہزادہ کی سربراہی میں انتظامیہ نے سرکاری اراضیات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران بی اینڈ آر کالونی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات گرا کر سرکاری اراضیات واگزار کرادیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے بتایا کہ شہر میں کسی کو غیر قانونی تعمیرات یا سرکاری زمینوں پر قبضہ گیری کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف ان کی تعمیرات گرائی جائیں گی بلکہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے۔