|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2021

پسنی: آئی جی پولیس بلوچستان محمدطاہر رائے نے کہاہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیئے اور کاروباری طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیئے پولیس موثر اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں جرائم کی بیخ کنی کے لیئے کائونٹرٹیرازم فورس قائم کردی گئی ہے۔

جو کہ گوادر میں موجود ہے بہت جلد سی ٹی ڈی کے افسر کو پسنی بھیجا جائے گا جہاں پر وہ لوگوں سے ملاقات کرکے جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف خفیہ طور پر کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوان جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور اس میں ہمارے افسران بھی شہید ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام کے لیئے لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جس سے ایک پرامن ماحول بنانے میں مددملے گا۔۔