کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کی میڈیا سے بات چیت حکومت نے اپوزیشن کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی/اپوزیشن نے حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست واپس لینے سے انکار کردیا حکومت نے اپنی غلطی تسلیم کرکے ایف آئی آر واپس لے لی،اپوزیشن لیڈراگر ہم مجرم ہوتے تو حکومت ایف آئی آر واپس نہیں لیتی
وزیراعلی جام کمال سمیت دیگر کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست واپس نہیں لیں گے جو قصوار ہے اس کے خلاف درخواست کیسے واپس لیں گے،صوبائی وزراء پر مشتمل وفد نے رات گئے تھانے میں آکر ایف آئی آر واپس لینے کا نوٹی فیکیشن دیا، اصل کھیل ابھی شروع ہوا ہے۔پہلا مطالبہ ایف آئی آر کا تھا اب آگے اصل معاملہ ہے۔ جام حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے۔اسمبلی اجلاس میں بھر پور احتجاج کرینگے۔ ایم پی اے ہاسٹل میں تمام جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ