|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2021

کراچی: لیاری عوامی محاذ کے ایک وفدنے جس میں صدر عیسی بلوچ،جنرل سیکرٹری عبدالخالق زدران،ایجوکیشن سیکرٹری اے بی راٹھور،اراکین مجلس عاملہ غلام قادر بلوچ،انجنئیر دوست محمد،زاہد بارکزی نے نادرا آفیس گل محمد لین لیاری کا دورہ کیا جہاں پر پہچلے دنوں ایف سی اہلکاروں کے ناروا سلوک کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر لیاری عوامی محاذ نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا تھا

لیاری عوامی محاذ کے وفد نے نادرا آفیس کے منیجر ریحان احمد سے ملاقات کی۔جہنوں نے بتایا کہ پہچلے دنوں جو افسوسناک واقعہ رونما ہوا وہ دونوں فریق میں غلط فہمی کے بنیاد پر ہوا جس کا فوری طور پر خلیل ہوت نے تصفیہ کرادیا تھا جس پر لیاری عوامی محاذ کے وفد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لیاری نادرا آفیس سے ایف سی اہلکاروں کو فورا ہٹا کر مقامی پولیس کو تعینات کیا جائے۔اسی طرح یہاں روزنامہ تقریبا تین سو کے قریب افراد جن میں اکثریت خواتین جو کہ سخت گرمی میں بغیر پنکھوں کے گھنٹوں بیھٹی ریتی ہیں جنھیں ٹھنڈا پانی تک میسر نہیں نادرا آفیس کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو رہی ھے۔

وفاقی حکومت نے لیاری میگا سینٹر چاکیواڑہ چوک پوسٹ آفیس میں منظوری کے باوجود لیاری کے بیس لاکھ کی آبادی کے ساتھ سخت ناانصافی کے مترادف ھے۔