کوئٹہ: وزیرِ اعظم عمران خان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ہمراہ گوادر فری زون، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کے ساتھ ساتھ تین فیکٹریوں کا افتتاح کریں گے.
تقریب میں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے سولرائیزیشن اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کی معاہدوں پر دستخط بھی ہونگے اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان غیر ملکی سفیروں، سرمایہ کاروں اور چینی ورکرز سے خطاب کریں گے.وزیرِ اعظم اسکے بعد مقامی عمائدین، طلباءاور کاروباری شخصیات سے بھی خطاب کریں گے.وزیرِ اعظم کو بلوچستان پر حکومت کی خصوصی توجہ کے ویڑن کے تحت تاریخی جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.
وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ گوادر کا دورہ کریں گئے

وقتِ اشاعت : July 5 – 2021