|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2021

مستونگ: ضلعی انتظامیہ کے غیرمعیاری اور مضرصحت کیک اور بسکٹ بنانے و فروخت کرنے والی بیکری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا،بیکری میں غیرمعیاری اور مضرصحت کیک و بسکٹ بناکر فروخت اور ہوٹلوں کو سپلائی کیاجارہاتھا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنہم کو فوری کاروائی کی۔

ہدایت کی،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے رسالدار میجرشاہ محمدزہری و دیگرآفیسران و لیویز فورس کے ہمراہ کھڈکوچہ کے علاقے میں المکہ ہوٹل کے قریب واقع ایک بیکری پر چھاپہ مار کر بیکری کے کارخانے میں تیار کی جانیوالی کیک بسکٹ کے سامان کو چیک کیا جہاں پر غیرمعیاری مضرصحت اشیاء ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے مضرصحت اشیا کو موقع پر ضائع اور بیکری و کارخانے کو سیل کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کردی،مزکورہ بیکری سے کھڈکوچہ کے مختلف ہوٹلوں کو کیک اور بسکٹ سپلائی کیاجارہاتھا۔

بیکری کے کیک کھانے سے بچے بیمار ہوگئے تھے جس کی اطلاع ڈپٹی کمشنر مستونگ کو ملی جس پر انھوں نے کاروائی عمل میں لائی۔اس موقع پف انھوں نے کہاکہ عوام کی جانوں سے کھیلنے اور غیرمعیاری و مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دینگے اور ایسے عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی۔