|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2021

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کمیشن قائم کردیا،کمیشن کے سربراہ وزیر داخلہ بلوچستان ہوں گے، حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیشن ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر سیکورٹی پلان تشکیل دے گا، شاہراہوں، کوئلہ کانوں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی سیکیورٹی کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا

 حکومت بلوچستان کے مطابق کمیشن ہزارہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کرے گا، کمیشن ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کی تحقیقات کرے گا جبکہ کمیشن ہزارہ برادری کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گا، اعلامیہ کے مطابق کمیشن ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین کو معاوضہ کی ادائیگی، نوکریوں سے متعلق بھی تجاویز دے گی۔